7 جولائی 2014 - 12:42
داعش کے ہاتھوں  گردوں کی ہلاکت

تكفيری دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی شام میں 15 كردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی حلب کے شہر عین العرب کے قریب كردوں اور تكفيری دہشت گردوں کے درمیان، شدید جھڑپوں میں 15 کرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف، شام کے مشرقی شہر حماہ کے ابو دالي علاقے میں تكفيري دہشت گردوں اور مسلح قبائل کے درمیان لڑائی میں 9 تكفيری دہشت گرد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے۔

ان جھڑپوں کے دوران ہی شام کے جنگی طیاروں نے حلب کے عطشانا گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

شامی فوج نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پیش رفت کرتے ہوئے شمالی حلب کے كفر صغير علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

واضح ہو کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں اور عوام کے جان و مال و عزت آبرو کے علاوہ ان کے مذہب اور عقائد سے بھی کھلواڑ کر کرہے ہیں۔

.......

/169